ETV Bharat / state

IUST Seminar on Fasting: اسلامک یونیورسٹی میں روزوں کے اثرات پر سمینار

اسلامک یونیورسٹی، اونتی پورہ، میں روزوں کی اہمیت و افادیت کے حوالہ سے منعقدہ سمینار میں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ علماء کرام نے بھی شرکت کی۔ Seminar on Fasting at Islamic University

اسلامک یونیورسٹی میں روزوں کے اثرات پر سیمنار منعقد

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 4:03 PM IST

Updated : Apr 3, 2023, 4:53 PM IST

اسلامک یونیورسٹی میں روزوں کے اثرات پر سیمنار منعقد

پلوامہ (جموں و کشمیر): اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) اونتی پورہ میں ’’ذہنی دباؤ، دماغی صحت اور روزہ داری‘‘ کے موضوع پر یک روزہ سمینار منعقد ہوا۔ سمینار میں ذہنی امراض کے ماہرین کے ساتھ ساتھ علماء کرام بشمول مولوی شوکت حسین کینگ، مفتی ضیا الحق ناظمی، پروفیسر طیب کاملی، ڈاکٹر نثار احمد ترالی،پروفیسر مشتاق مرغوب اور یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال بھی موجود رہے۔

اس موقعے پر علمائے کرام نے روزوں کے جسمانی اور ذہنی فوائد بیان کیے اور ذہنی صحت پر روزوں سے مرتب ہونے والے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔ علماء کرام نے کہا کہ ’’اگرچہ مسلمان کسی دنیوی فائدے کے لیے روزے نہیں رکھتے تاہم جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ رمضان کے دوران روزوں کے سینکڑوں جسمانی اور ذہنی فوائد بھی ہیں اور ڈاکٹروں کے مشورے سے روزے رکھنے سے شوگر، پریشر، کولیسٹرول کنٹرول کرنے، وزن گھٹانے، کینسر کے بچاؤ اور دماغی امراض پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے جبکہ ڈپریشن، گھبراہٹ اور سگریٹ نوشی سمیت دیگر کئی منشیات سے نجات حاصل کرنے میں بھی روزہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔‘‘

اپنے استقبالیہ خطبے میں یونیورسٹی کے ’’روحانیات کے مرکز‘‘ کے سربراہ پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی نے مدعو کیے گئے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ موجودہ دور میں معاشرے کے اندر بے پناہ برائیوں نے جنم لیا ہے اور صوم سے ان بیماریوں کا بڑی حد تک علاج کیا جا سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی اس طرح کے پروگرام منعقد کر کے سماج کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے

مزید پڑھیں: Seminar in IUST: اسلامک یونیورسٹی میں زکوٰة اور روزوں پر سیمنار

Last Updated : Apr 3, 2023, 4:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.