پلوامہ: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں یک روزہ آگاہی کیمپ اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ یہ آگاہی کیمپ گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز پلوامہ کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔ یہ کیمپ قبائلی امور کے محکمے کی طرف سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد تھا کہ قبائلی امور کی طرف سے نافذ کی جا رہی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اس موقع پر محکمہ نے ایس ٹی کمیونٹی کی بہبود، خاص طور پر اسکالرشپ اور دیگر فلیگ شپ پروگرام کے بارے میں جانکاری دی۔ Awareness Camp in Pulwama
اس پروگرام میں ضلع کے تمام گورنمنٹ کالج کے پرنسپلز، پولی ٹیکنیک، آئی ٹی آئی، زونل ایجوکیشن آفیسرز اور تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان بی ڈی سیز نے آگاہی کیمپ اور تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی۔ یہ پروگرام محمکہ تعلیم کے اشتراک سے منقعد کی گئی تھی، جس میں محمکہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر طارق احمد کے رول کو سراہا گیا۔ اس ضمن میں محکمہ قبائلی امور کوآرڈینیٹر جاوید احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس ٹی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لئے ہم نے جو وظیفہ رکھا ہے، اس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد ہے کہ بچے بھی تعلیم کے نور سے آرستہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایس ٹی کمیونٹی کے لئے حکومت نے متعدد اسکیمز متعارف کی ہیں، جس سے اس کمیونٹی کے لوگوں مستفید ہو سکتے ہیں۔اس ضمن میں سی آئی او پلوامہ جو کہ اس پروگرام کے نوڈل افسر بھی ہے، نظیر احمد ریشی نے کہا کہ اس طرح کی اسکیموں کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے محمکہ تعلیم بہتر ہے کیونکہ محمکہ تعلیم ہر جگہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ لوگوں کو محتلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Awareness Camp Cum Workshop بڈگام میں یک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد