ETV Bharat / state

’موسم بہار میں پھر کشمیر آئیں گے‘

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 2:22 PM IST

وادیٔ کشمیر میں حالیہ دنوں پانچ غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکتوں سے کشمیر کے مختلف اضلاع میں کام کررہے ہزاروں مزدوروں میں خوف و ہراس پیدا ہوا ہے۔

’موسم بہار میں پھر کشمیر آئیں گے‘
’موسم بہار میں پھر کشمیر آئیں گے‘

وادیٔ کشمیر میں گزشتہ دنوں مقامی و غیر مقامی شہریوں کے قتل خصوصاً گزشتہ شام ضلع کولگام میں دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کے بعد بیرون ریاستوں سے تلاش معاش کے سلسلے میں وادی آئے غیر مقامی مزدور و کاریگر واپس وطن لوٹ رہے ہیں۔

’موسم بہار میں پھر کشمیر آئیں گے‘

غیر مقامی باشندوں پر حملوں کے بعد وادی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں وہیں غیر مقامی باشندوں کو خصوصی سیکورٹی فراہم کرنے کے علاوہ انہیں واپس وطن لوٹنے میں بھی مدد کی جارہی ہے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ، لاسی پورہ سمیت متعدد مقامات پر غیر مقامی مزدوروں کو جمع کیا گیا ہے جہاں سے ان کو گھر روانہ کیا جارہا ہے۔

ضلع پلوامہ میں گزشتہ کئی برسوں سے مزدوری کررہے غیر مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کشمیر میں کسی سے بھی کوئی خطرہ نہیں اور وہ یہاں کام کرکے بے حد خوش ہیں۔

مزید پڑھیں: عام شہریوں پر ہورہے حملوں کے بعد مختلف مقامات پر سکیورٹی میں اضافہ

انہوں نے مزید کہا کہ موسم بہار میں وہ پھر سے وادی کا رخ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شام جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے دو مزدوروں کو نامعلوم بندوق برداروں نے ہلاک کیا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے سرینگر اور پلوامہ اضلاع میں تین غیر مقامی مزدوروں کا قتل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: جموں وکشمیر: سوشل میڈیا پر وائرل ایڈوائزری کی پولیس نے تردید کی

ان ہلاکتوں کے بعد یہاں کام کرنے والے غیر مقامی مزدور واپس وطن لوٹ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.