ETV Bharat / state

Transportation For Nomads ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر خانہ بدوش کا ترال میں سراپا احتجاج - محکمہ شیپ ہسبنڈری

محکمہ شیپ کے ڈسٹرکٹ آفیسر پلوامہ ڈاکٹر محمد اشرف نے بتایا کہ پورے ضلع میں ٹرایبل افیئرز محکمہ نے صرف پانچ گاڑیاں فراہم کی ہیں، جبکہ اس وقت ڈیمانڈ کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش رہے گی کہ جلد از جلد خانہ بدوشوں کی وادی سے سیزنل مائگریشن کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے۔

nomads-protest-in-tral-against-non-availability-of-transport-for-jammu-migration
ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر خانہ بدوش کا ترال میں سراپا احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 7:55 PM IST

ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر خانہ بدوش کا ترال میں سراپا احتجاج

ترال (پلوامہ): ٹرایبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خانہ بدوش طبقے کے مال مویشیوں کے لیے جہاں مفت ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، وہیں منگل کے روز ترال میں بکروال خانہ بدوشوں نے ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر ایک خاموش احتجاج درج کیا اور مانگ کی کہ انہیں فی الفور ٹرانسپورٹ فراہم کیا جائے۔ احتجاجیوں نے کہا کہ موسم میں ہوئی تبدیلی کے پیش نظر انہیں اپنے مال و مویشی کے ساتھ اب جموں کا رخ کرنے پڑے گا تاکہ انہیں کوئی نقصان نہ پیش آئے۔انہوں نے کہا کہ ترال کے جن بہکوں میں ان کی بھیڑ بکریاں ہیں وہاں برفباری ہوئی ہے اور شدید سردی ہونے سے بھیڑ بکریاں ہلاک ہونے کا اندیشہ ہیں۔

میڈیا کو روداد سناتے ہوئے ان خانہ بدوش افراد کا کہنا تھا کہ محکمہ شیپ کے آفیسران نے ان کو پہلے بتایا کہ انہیں ٹرانسپورٹ فراہم کیا جائے گا لیکن کافی وقت ہوگیا ہے محکمہ گاڑیوں کا انتظام نہیں کر سکا جبکہ بہکوں میں برف باری ہوئی ہے اور شدید سردی سے اب ان کا مال ہلاک ہو سکتا ہے مگر محکمہ کے آفیسران اس بارے میں سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔

Free Transportation For Nomads ترال میں خانہ بدوش افراد کے مال ومویشی کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کا آغاز

انہوں نے بتایا کہ اگر بروقت ان کو ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی تو ان کی بھیڑ بکریاں ہلاک ہو سکتی ہیں جس کی وجہ سے غریب کنبے فاقہ کشی کے شکار ہو سکتے ہیں۔

اس دوران محکمہ شیپ کے ڈسٹرکٹ آفیسر پلوامہ ڈاکٹر محمد اشرف نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ پورے ضلع میں ٹرایبل افیسرس محکمہ نے صرف پانچ گاڑیاں فراہم کی ہیں، جبکہ اس وقت ڈیمانڈ کافی ہے اور ان کی کوشش رہے گی کہ جلد از جلد ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.