ETV Bharat / state

Traditional politics in Kashmir: کشمیر میں اب روایتی سیاست کی کوئی جگہ نہیں، ڈی ڈی سی ممبر - کشمیر سیاست

جموں کشمیر اپنی پارٹی ترک کرنے اور واپس پی ڈی پی پی میں شامل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر آری پل نے کہا: ’’جو بھی ایسا کر رہے ہیں، وہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، اور سیاست میں پارٹی بدلنا کوئی بڑی بات نہیں۔‘‘

Traditional politics in Kashmir
Traditional politics in Kashmir
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 3:41 PM IST

کشمیر میں اب روایتی سیاست کی کوئی جگہ نہیں، ڈی ڈی سی ممبر

پلوامہ (جموں کشمیر) : ’’جموں وکشمیر میں روایتی سیاسی پارٹیوں نے آج تک عوام کا صرف استحصال ہی کیا ہے، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ بدلتے تقا ضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے نوجوان نسل کو موقع فراہم کیا جائے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار ڈی ڈی سی ممبر، آری پل، منظور گنائی - جو کہ اس وقت جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں - نے ترال میں ایک سرکاری پراگرام کے حاشیہ پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کیا۔

گنائی نے ان خبروں کی تردید کی کہ وہ اپنی پارٹی ترک کر رہے ہیں، تاہم انہوں نےبتایا کہ ’’روایتی سیاست اب ختم ہو رہی ہے اور اب عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہکایا نہیں جا سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے کئی لیڈران کی جانب سے پی ڈی پی میں گھر واپسی کی خبروں پر رائے زنی کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور سیاست میں ایسی چیزیں ناممکن نہیں ہے، معمول کی بات ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Is PAGD a History Now: گپکار الائنس غیر فعال یا محض ایک تاریخ؟

منظور گنائی نے بتایا کہ ’’پارٹی سربراہان کو بھی سوچنا چاہیے کہ ان کے ساتھ جڑے لیڈروں کو عوامی حمایت حاصل ہے اور ان کو بھی عزت ملنی چاہئے کیونکہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہے جو کسی کو بھی لیڈر بنا سکتا ہے۔‘‘ منظور گنائی کے مطابق اصل طاقت سیاسی جماعت نہیں بلکہ عوام ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ایک سیاسی جماعت یا تنظیم کسی کو لیڈر یا نمائندہ نہیں بنا سکتی بلکہ عوام جس کو چاہے اسے اپنا نمائندہ بنا سکتی ہے۔‘‘واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے فی الحال کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہے، لیکن اس کے باوجود وفاداریاں بدلنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.