ETV Bharat / state

No Road Connectivity in Tral Village: ترال، آڈہ بل نودل کی آبادی سڑک رابطے سے محروم

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 11:31 AM IST

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں آڈہ بل، نودل نامی ایک علاقے کے باشندے آج کے اس دور میں بھی سڑک جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہے۔ Tral Village Lacks Road Connectivity

ترال، آڈہ بل نودل کی آبادی سڑک رابطے سے محروم

پلوامہ (جموں و کشمیر): سب ضلع ترال کے آڈہ بل، نودل علاقے کے باشندوں نے بستی میں رابطہ سڑک کی عدم دستیابی کے خلاف خاموش احتجاج کیا اور اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے بتایا کہ انکا علاقہ جدید دور میں بھی سڑک رابطے سے محروم ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔

آڈہ بل، نودل کے باشندوں کے مطابق سڑک تعمیر کرنے کے حوالے سے انہوں نے دیہی ترقی اور دیگر محکموں کو کئی بار آگاہ کیا، عرضیاں پیش کیں لیکن، ان کے مطابق ’’سوائے یقین دہانی کے کچھ حاصل نہیں ہوا‘‘۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بستی سڑک رابطے سے بالکل محروم ہے اور یہاں رہائش پزیر آبادی کو آج بھی بیرونی دنیا سے رابطے میں مشکلات درپیش ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ یہاں اس علاقے میں قریب تین دہائیوں سے رہائش پزیر ہیں لیکن مسلسل عرضداشتوں کے باوجود سڑک رابطہ میسر نہیں ہوا۔ ایک مقامی شہری، محمد ایوب، نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انکی والدہ حال ہی میں فوت ہوئی تو میت کو گھر سے قبرستان تک کندھوں تک اٹھانا پڑا، تابوت اٹھانے تک کے لیے بھی علاقے میں سڑک، راستہ تعمیر نہیں۔

رفیقہ نامی ایک خاتون نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ سڑک کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماجی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں کیونکہ انکے بچوں - جو شادی کی عمر کو پہنچ گئے ہیں - کو سڑک کی عدم دستیابی کے سبب رشتوں میں دقت آتی ہے۔ رفیقہ نے مزید کہا کہ انہوں نے بیک ٹو ولیج سمیت کئی پروگرامز سے انتظامیہ سے علاقے میں رابطہ سڑک کی مانگ کی تاہم آج تک اسے پورا نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: South Kashmir Village without Road Connectivity : سنبراری علاقے میں سڑک کب تعمیر ہوگی؟

آڈہ بل، نودل کی جملہ آبادی نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس بستی کے لیے فوری طور ایک سڑک منظور کی جائے تاکہ عام لوگوں کو راحت مل سکے اور انہیں مزید دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.