ETV Bharat / state

'ترال علاقہ حزب المجاہدین سے خالی' - کشمیر پولیس

جموں و کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ہوئے تصادم میں تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی یہ علاقہ حزب المجاہدین تنظیم کے عسکریت پسندوں سے خالی ہو چکا ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 9:33 PM IST

کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اس بات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 1989 کے بعد ترال قصبہ حزب المجاہدین سے خالی ہوگیا ہے'۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

قابل ذکر ہے کہ ترال علاقے کے ثیوہ گاؤں میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو سیکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

کشمیر پولیس زون نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ"آج کی کامیاب کارروائی کے بعد ترال حزب سے خالی ہوگیا ہے، یہ سنہ 1989 کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔ حزب المجاہدین تنظیم کی بنیاد سنہ 1990 میں محمد احسن ڈار نے ڈالی تھی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.