ETV Bharat / state

Bajwani Sports Stadium Tral: ترال بجہ ونی اسپورٹس اسٹیڈیم میں پانی کی عدم دستیابی سے کھلاڑی مایوس

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 2:15 PM IST

ترال میں واقع بجہ ونی اسٹیڈیم احاطے میں پینے کے پانی کا کوئی پوائنٹ نہ ہونے سے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کھلاڑیوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ترال کے اس اسٹیڈیم میں پینے کا پانی دستیاب کرایا جائے۔ Water Crisis at Bajwani Sports Stadium Tral

ترال بجہ ونی اسپورٹس اسٹیڈیم میں پانی کی عدم دستیابی سے کھلاڑی مایوس

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں کروڑوں روپے مالیت کی تعمیر سے تیار کردہ بجہ ونی اسپورٹس اسٹیدیم میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے علاقے کے کھلاڑیوں کو زبردست دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم انتظامیہ اس معاملے میں انجان بنی ہوئی ہے۔ Drinking Water Crisis at Bajwani Sports Stadium Tral

اطلاعات کے مطابق ترال علاقے کے لیے جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل نے کروڑوں روپے صرف کر کے انڈور اور آوٹ ڈور اسٹیڈیم تو تعمیر کیے تاہم اسٹیڈیم احاطے میں پینے کے پانی کا کوئی پوائنٹ نہ ہونے سے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ No drinking water available at Bajwani Sports Stadium Tral

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کئی کھلاڑیوں اور طلبا نے اس بات کو لیکر ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ 'انتظامیہ نے پیسہ تو خرچ کیا ہے لیکن پانی فراہم نہ کرنے سے اسٹیڈیم پہنچنے والے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کھلاڑی زہیب نے بتایا کہ 'ان دنوں یہاں یوتھ سروسز و اسپورٹس کی جانب سے مختلف ٹورنامنٹ منعقد کیے جا رہے ہیں جس میں مختلف اسکولز کے طلبا بڑے پیمانے پر شریک ہورہے ہیں تاہم شدید گرمی کے ان ایام میں کھلیوں میں شمولیت کرنے والے کھلاڑی پینے کا پانی نہ ملنے سے کبھی بیہوش ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Water Scarcity in Ganderbal village: صاف پانی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان

ایک اور طالب علم نے بتایا کہ 'کھیل میں شمولیت کرنے کا موقع ہر ایک کو فراہم کیا جا رہا ہے تاہم پانی کی عدم دستیابی ہمارے لیے سوہان روح بنا ہوا ہے اس لیے یہاں پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔ اچپال سنگھ نامی ایک فزیکل ٹیچر نے بتایا کہ 'پانی نہ ہونے سے کھلاڑیوں کو پیاسا ہی کھیلنا پڑتا ہے اور بعض اوقات انھیں خود، پانی لانا پڑ رہا ہے۔ کھلاڑیوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ترال کے اس اسٹیڈیم میں پینے کا پانی دستیاب کرایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.