ETV Bharat / state

No Division in BJP JK: شکایات ضرور ہیں تاہم پارٹی میں پھوٹ نہیں، بی جے پی لیڈر - بی جے پی جموں و کشمیر خلفشار

بی جے پی کے ضلع صدر پلوامہ، محمد لطیف بٹ، نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران اعتراف کیا کہ بعض لیڈران کو کچھ شکایات ضرور ہیں جنہیں دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم انہوں نے پارٹی میں کسی بھی خلفشار یا لیڈران کا پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو بے بنیاد اور محض افواہ قرار دیا۔

شکایات ضرور ہیں تاہم پارٹی میں پھوٹ نہیں، بی جے پی لیڈر

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 8:42 PM IST

شکایات ضرور ہیں تاہم پارٹی میں پھوٹ نہیں، بی جے پی لیڈر

پلوامہ (جموں و کشمیر) : ’’بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں اندرونی خلفشار کی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ضلع صدر پلوامہ، محمد لطیف بٹ، نے دعویٰ کیا کہ ’’بھاجپا میں پچاس سے زائد لیڈروں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، اور حریف پارٹیوں کی جانب سے محض ایک پروپیگنڈہ پھیلایا جا رہا ہے۔‘‘ موصوف نے بدھ کو ضلع پلوامہ کے نارستان، ترال میں ایک دورے کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔

محمد لطیف بٹ نے تاہم اعتراف کیا کہ ’’پارٹی کے کئی لیڈران کو پارٹی معاملات کو لیکر کچھ شکوک و شبہات ہیں جن کو پارٹی صدر ازخود ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جلد ہی معاملات ٹھیک ہوں گے۔‘‘ محمد لطیف نے دعویٰ کیا کہ ’’بھارتیہ جنتاپارٹی وادی کے قرب و جوار میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے اور یہ اسی پارٹی کی دین ہے کہ ہر ایک باشندے کو گھر کی دہلیز پر حکومت پہنچ گئی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: BJP Jammu & Kashmir جموں و کشمیر بی جے پی کو جھٹکا، نائب صدر یوسف صوفی سمیت 52 رہنماؤں نے احتجاج درج کرایا

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران بٹ کا کہنا تھا کہ ’’بھاجپا انتخابات کے لیے تیار ہے اور آنے والے انتخابات میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔‘‘ واضح رہے کہ بی جے پی کے اندر خلفشار کی خبریں گزشتہ روز سے گردش کر رہی ہیں اور خبروں کے مطابق ’’کئی سینئر رہنما پارٹی کیڈر چھوڑنے کے اپنے فیصلے پر غور کر رہے ہیں اور کسی بھی وقت اس کا اعلان کر سکتے ہیں۔‘‘ بتایا جا رہا ہے کہ ’’انڈیا اتحاد کی طرز پر ایک پلیٹ فارم وجود میں آسکتا ہے‘‘ اور ’’قائدین دوسری پارٹیوں میں شامل ہو سکتے ہیں یا اپنی نئی پارٹیاں بنائے جانے کا بھی اعلان کر سکتے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.