ETV Bharat / state

Arampora Lacks Basic facilities آرم پورہ، پلوامہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 4:21 PM IST

ضلع پلوامہ کے آرم پورہ گاؤں میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور علاقے میں آنگن واڑی سنٹر نہ ہونے پر ضلع انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ Lack of Basic facilities in Arampora Pulwama

آرم پورہ، پلوامہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

پلوامہ: جنوبی کشمیر South Kashmirکے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کی سرحد پر واقع آرم پورہ گاؤں تعمیر و ترقی کے لحاظ سے کافی پسماندہ ہے۔ علاقے میں بجلی، پانی اور سڑکوں جیسی بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آرم پورہ، پلوامہ کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علاقے کو جان بوجھ پر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔No anganwadi centre in Arampora pulwama

آرم پورہ کے باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں راشن ڈیپو، آنگن واڑی سنٹر کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آرم پورہ گاؤں کو تین کلومیٹر دور ایک دوسرے گاؤں کے ساتھ منسلک رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے آرم پورہ میں آباد50 کنبوں کو راشن حاصل کرنے میں دقتیں پیش آتی ہیں۔Arampora pulwama residents demand Anganwadi centre

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو 3.50 کلوميٹر کا سفر طے کرکے چاول لانا پڑتا ہے جبکہ گاؤں میں آنگن واڑی سنٹر نہ ہونے کے سبب یہاں کے بچے مرکزی اسکیموں سے محروم رہتے ہیں۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی آبادی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے انتظامیہ سے آرم پورہ علاقے کو دیگر دیہات سے منسلک رکھنے کے بجائے علاقے میں ہی آنگن واڑی سنٹر قائم کیا جائے تاہم انکے مطابق آرم پورہ کے باشندوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔Basic facilities in Arampora Pulwama

طبی سہولیات کے حوالے سے بھی انہوں نے ضلع انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی آرم پورہ کا یہ گائوں تعمیر و ترقی کے لحاظ سے کافی پسماندہ ہے، علاقے میں طبی مرکز نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو ایمرجنسی کے دوران سخت مشکلات سے جوجھنا پڑتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’گاؤں کے باشندوں کو کسی بھی سرکاری اسکیم کا فائدہ حاصل نہیں ہو پاتا، کیونکہ سرکار کی جانب سے شروع کی گئی اسکیمیں ہمارے گاؤں تک پہنچ ہی نہیں پاتی۔‘‘

انہوں نے انتظامیہ سے علاقے میں بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کے ساتھ ساتھ علاقے میں آنگن واڑی سنٹر کا قیام عمل میں لائے جانی کی اپیل کی۔ وہیں اس ضمن میں بی ڈی سی چیرمین لاسی پورہ نے کہا کہ گاؤں کے سبھی جائز مطالبات کو متعلقہ محکمہ جات کے افسران کی نوٹس میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Anganwari Centre Defunct بجبہاڑہ: برسوں سے بند آنگن واڑی سینٹر خستہ حالی کا شکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.