ETV Bharat / state

غیر سرکاری تنظیم انصار المساکین نے مستحق افراد کی مدد کی

جموں و کشمیر میں غیر سرکاری تنظیم انصار المساکین برسوں سے ضروت مندوں کی مدد کرتی چلی آرہی ہے۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران بھی اس تنظیم نے مستحق افراد کی مدد کی ہے۔

ngo ansar al-masakin helped during covid-19 and lockdown in jammu & kashmir
غیر سرکاری تنظیم انصار المساکین نے مستحق افراد کی مدد کی
author img

By

Published : Jun 21, 2020, 12:18 PM IST

وادی کشمیر میں کئی غیر سرکاری و سیاسی تنظیمیں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے برسوں سے کام کرتی آئی ہیں۔ یہ تنظیمیں لوگوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہیں۔ کسی بھی صورت میں انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کے لیے تیار رہتی ہیں، اگرچہ ان غیر سرکاری و سیاسی تنظیموں کو انتظامیہ سے کوئی بھی مدد نہیں ملتی ہے، تاہم کچھ زندہ دل لوگ ان تنظیموں کو مدد کرتے ہیں جس سے یہ تنظیمیں مستحق افراد تک مدد پہنچاتی ہیں۔

غیر سرکاری تنظیم انصار المساکین نے مستحق افراد کی مدد کی

ان ہی غیر سرکاری رضاکارانہ تنظیموں میں انصار المساکین بھی قابل ذکر ہے جو ہر مشکل میں لوگوں کی راحت رسانی کے لیے پیش پیش رہتے ہیں جہاں اس غیر سرکاری تنظیم نے لوگوں کے لیے پہلے ہی بہت کام انجام دیے ہیں۔ وہیں، کورونا واٸرس جیسی مہلک بیماری کے پھیلنے کے بعد اس تنظیم نے دن رات لوگوں کی خدمت انجام دینے میں کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔

مزکورہ تنظیم نے وادی کے مختلف اضلاع میں جہاں قرنطینہ مراکز بنائے گئے ہیں وہاں پر اس نے کافی مدد کی ہے۔ وہیں اس تنظیم نے ضرورت مندوں تک راشن و دیگر سازوسامان پہنچانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

اس تنظیم نے اس کے علاوہ کورونا وائرس وبا کے دوران ادویات سے بھرے ہوئے ہزاروں کٹس اور ماسک بھی لوگوں میں بلا کسی معاوضے کے تقسیم کی ہے۔ اگر دیکھا جائے تو اس غیر سرکاری تنظیم نے کورونا میں لوگوں کی بھلائی کے لیے ہر سطح پر قابل ستائش کام کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.