سب ڈویژن ترال میں کورونا Corona Cases in Tral کے 28 فعال کیسز موجود ہیں۔ وہیں علاقے میں ٹیسٹنگ سہولیات Covid Testing Facilities in Tral میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔
کورونا کے بڑھتے معاملات Corona Cases پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقامی شخص نزیر احمد نے بتایا کہ پوری وادی کے ساتھ ترال میں بھی کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور ہمیں رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس وائرس کا مقابلہ کیا جا سکے۔
وہیں ترال پولیس Tral Police نے گزشتہ روز بس اسٹینڈ ترال میں عوام کے درمیان مفت ماسک تقسیم کیں اور زور دیا کہ ماسک کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ رہنما خطوط پر عمل کریں۔
سٹیزن کونسل ترال Citizen Council Tral کے سربراہ فاروق ترالی نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے ساتھ ساتھ اومیکرون کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ اس لیے عوام کو چاہئے کہ انتظامیہ کا تعاون کرے۔
اس دوران انچارج بی ایم او ترال ڈاکٹر وریندر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پورے ملک میں کورونا کے یومیہ کییسز میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے تاہم ترال علاقے میں ابھی حالات کنٹرول میں ہیں لیکن عوام کو رہنما خطوط پر عمل Covid Guideline in Tral کرنے کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن میں حصہ لینا چاہئے تاکہ اس بیماری سے خود کو بچایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Three Omicron Cases Confirmed In Jammu: جموں میں اومیکرون کی دستک، تین لوگ متاثر
ڈاکٹر وریندر سنگھ نے بتایا کہ ترال میں اب تک 28 نئے معاملات Corona Cases in Tral سامنے آ چکے ہیں، سبھی افراد کو ہوم آیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔