پلوامہ: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس لیڈر شیخ عبدالرشید ترالی نے سرما کی دستک کے ساتھ ہی علاقے میں بجلی کی آنکھ مچولی اور غیر اعلانیہ کٹوتی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انتظامیہ سے ’’بجلی سپلائی میں معقولیت‘‘ لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے محکمہ بجلی پر شیڈول کے برعکس بجلی فراہم کرکے صارفین کو تنگ کرنے کا الزام عائد کیا۔ NC Leader Sheikh Rashid on Power Tariff Hike
شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ ’’ترال علاقے میں سرما سے قبل ہی بجلی کی کٹوتی نے صارفین کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے جبکہ امتحانات کی تیاری کر رہے طلبا انتہائی مشکلات میں پھنس گیے ہیں جو کہ مایوس کن ہے۔‘‘ شیخ رشید نے ایسے حالات میں بجلی کے ماہانہ فیس میں اضافہ کیے جانے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’ ایک جانب محکمہ بجلی شیڈول سے بھی کم بجلی فراہم کر رہا ہے اور دوسری جانب ماہانہ فیس میں اضافہ کیا جا رہا ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے۔‘‘ NC Leader on Hike in Electricity Dues in Kashmir
این سی لیڈر نے انتظامیہ کی طرف سے منظور شدہ بجلی کے نرخوں میں اضافے پر تشویش کرتے ہوئے کہا: ’’جموں و کشمیر کی تباہ کن معاشی صورتحال کے پیش نظر اس اضافے کو واپس لیا جائے۔ کیونکہ اس سال کشمیری سیب کا مارکیٹ بھی بہتر نہیں رہا جس سے لوگ اقتصادی طور کمزور ہو گئے ہیں، اس کے باوجود بجلی فیس میں اضافہ کیا جا رہا ہے جو بدقسمتی ہے۔‘‘ Hike in Electricity Dues in Kashmir
مزید پڑھیں: Power Outages Begin in Kashmir: سرما کی دستک کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع