ETV Bharat / state

Cloudburst In Tral بادل پٹھنے سے تباہی، انتظامیہ خاموش کیوں؟ غلام نبی بٹ

سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نارستان میں بادل پھٹںے کے واقعہ نے تیار فیصلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے، لیکن ابھی تک انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے علاقہ نہیں پہنچی ہے۔

nc-leader-concerned-over-losses-due-to-flash-floods-in-tral

author img

By

Published : Aug 6, 2023, 4:29 PM IST

بادل پٹھنے سے ہوئی تباہی، انتظامیہ خاموش کیوں؟ ڈاکٹر غلام نبی بٹ

ترال:گزشتہ روز ترال کے نارستان میں بادل پھٹنے کے بعد آئی طغیانی نے جہاں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔ وہیں نالہ نارستان میں موجود ٹراوٹ مچھلیوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ جبکہ کھڑی فصلوں کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے ۔

اس دوران آج ترال کے سابق ممبر اسمبلی اور نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے نارستان، گترو اور بنگہ ڈار کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر لوگوں نے سیلاب سے ہوئی تباہ کاریوں کے بارے میں موصوف کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر موصوف کو بتایا گیا کہ نارستان سے گجر بستی مجہ دجن تک کی رابطہ سڑک ناقابل آمد رفت بن گئی ہے جبکہ درگڈ محلہ میں سرائے بند نالے میں پانی کا، بہاو بڑھ جانے سے رہایشی مکانات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے نالے میں گہرائی کرنے کے لیے جے سی بی لگانے کی مانگ کی ہے ۔

مزید پڑھیں: Cloud Burst in Tral وانٹی ناڈ اور ززبل میں بادل پھٹنے کے واقعات

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے بتایا کہ بادل پھٹنے کے بعد سیلابی صورتحال نے علاقے میں تباہی مچا دی ہے جبکہ فصلوں اور میوہ جات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک طرف انتظامیہ ڈبل انجن کی بات کر رہی ہے لیکن اس علاقے میں انتظامیہ ابھی تک صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نہیں پہنچی ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.