ETV Bharat / state

Nc Workers Convention اونتی پورہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ورکرس کنونشن منعقد

این سی ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر نے دعوی کیا کہ جب بھی جموں وکشمیر میں ایکشن ہوں گے، نیشنل کانفرنس کی حکومت برسرِ اقتدار آئے گی اور اس وقت دیگر پارٹیوں کو اپنی اوقات کا پتہ چلے گا۔

nc-holds-workers-convention-at-awantipora
اونتی پورہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ورکرس کنونشن منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 6:58 PM IST

اونتی پورہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ورکرس کنونشن منعقد

اونتی پورہ (پلوامہ):نیشنل کانفرنس کی جانب سے آج ٹاؤن ہال اونتی پورہ میں ورکرس کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس کنونشن کی صدارت ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر نے کی، جبکہ اس موقع پر سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ، سابق وزیر محمد خلیل بندھ، یوتھ صدر پلوامہ بلال احمد اور ورکروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر ورکروں پر زور دیا گیا کہ وہ گھر گھر نیشنل کانفرنس کے ایجنڈے کو پہنچانے کے لیے کوشش کریں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ موجودہ سرکار ہر محاز پر ناکام ہوگئی ہے اور عوام کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید پڑھیں:

میڈیا سے بات کرتے ہوئے این سی ضلع صدر پلوامہ غلام محی الدین میر نے بتایا کہ بھاجپا کو یہاں اپنی زمین کھسکتی نظر آرہی ہے اور اسی لیے انتخابات سے دور بھاگا جا رہا ہے۔ ،البتہ لوک سبھا انتخابات منعقد کرانا مرکز کی ذمہ داری ہے اور اسی لیے ان کو منعقد کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ غلام محی الدین میر نے دعوی کیا کہ جب بھی یہاں ایکشن ہوں گے نیشنل کانفرنس کی حکومت برسرِ اقتدار آئے گی اور دیگر پارٹیوں کو اپنی اوقات کا پتہ چلے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.