پلوامہ: وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی 13 ویں قومی ووٹرز ڈے کی نسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ عوام الناس خاص کر نوجوانوں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کی غرض سے ووٹرز ڈے منایا جاتا ہے۔ اس ضمن ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ بائز ڈگری کالج پلوامہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی پلوامہ سمیت ضلع کے مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران کے علاوہ سرپنچوں اور پنچوں کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع افسران نے حاضرین سے انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا تاکہ صحیح شخص کو انتخابات میں کامیاب بنا کر تعمیر و ترقی کی راہ ہموار کی جا سکے۔ مقررین نے کہا کہ ’’سبھی باشندوں کو ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا وقت اہم ترین ضرورت ہے تاکہ جمہوری بنیادوں کو مضبوط اور مستحکم بنایا جا سکے۔‘‘ اس موقع پر نوجوانوں سے اپنا اندراج ووٹر لسٹ میں کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ تقریب کے دوارن حاضرین سے انتخابی عمل میں حصہ اور ملک سے وفاداری کا حلف بھی لیا گیا۔ منتظمین کے مطابق ’’قومی یوم رائے دہندگان اسی وجہ سے منایا جاتا ہے کہ ملک کے ہر ایک رہائشی کو ووٹ کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔‘‘
مزید پڑھیں: National Voters Day اننت آگ میں قومی ووٹرز ڈے منایا گیا