پلوامہ: ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس، پلوامہ میں چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی (پی آر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) پلوامہ، عبد الرشید کی صدارت میں قومی لوک عدالت کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ National Lok Adalat Held in Pulwama لوک عدالت کا افتتاح چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی پلوامہ نے ضلع انتظامیہ، جوڈیشل اور بار ممبران کے افسران کی موجودگی میں کیا۔
ضلع میں کُل نو بنچ تشکیل دیے گئے تھے جن میں سے پانچ بنچ ضلع ہیڈ کوارٹر میں قومی لوک عدالت کے انعقاد کے لیے جب کہ بقیہ بنچ ضلع پلوامہ کی تحصیل سطحوں پر تشکیل دیے گئے تھے۔ Pulwama National Lok Adalat لوک عدالت کے دوران مختلف نوعیت کے تقریباً 625 کیسز کی سماعت کی گئی جن میں 447 کیسز کو خوش اسلوبی اور فریقین کی باہمی رضامندی و اتفاق سے حل کیا گیا۔
سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے لوک عدالت سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لوک عدالت کے دوران چار سے زائد کیسز کا موقع پر ہی نمٹارہ کیا گیا اور جب کہ 2501000 کی رقم بطور مجرم وصول کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لوک عدالت میں مختلف نوعیت کے کیسز شامل کیے گئے تھے جن میں کریمنل، کمپاؤنڈ ایبل، ازدواجی، مینٹی نینس، چیک باؤنس، ریکوری، MACT- قانونی چارہ جوئی پبلک سروس یوٹیلیٹی وغیرہ کیسز شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ تشکیل دیے گئے نو بنچوں کے سامنے 600 سے زائد کیسز کی سماعت کی گئی جن میں سے 80 فیصد کیسز کا خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹارہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوک عدالت کے ذریعے فریقین کو طویل پراسیس سے نہیں گزرنا پڑتا بلکہ ان کے معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ موقع پر ہی حل کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: