ETV Bharat / state

NC Leader Slams Government نیشنل کانفرنس کے رہنما ناصر اسلم وانی نے حکومت پر تنقید کی - رحمت اللہ قاسمی کو این آئی اے نے کیا طلب

نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے مولانا رحمت اللہ میر قاسمی کو قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے طلب کرنے پر کہا کہ قانونی کارروائی ہے، جہاں حکومت کو ضرورت پڑتی ہے وہاں کرنی چاہئے لیکن ان کارروائیوں کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

نیشنل کانفرنس کے رہنما ناصر اسلم وانی نے حکومت پر تنقید کی

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 7:06 PM IST

نیشنل کانفرنس کے رہنما ناصر اسلم وانی نے حکومت پر تنقید کی

پلوامہ: جموں و کشمیر کے پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے ایک تعزیتی مجلس میں شرکت کی۔ اس دوران ان کے ہمراہ ممبر پارلیمنٹ حسنین مسودی، سابق ایم ایل اے محمد خلیل بند اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر شبیر احمد بھی موجود تھے۔ ضلع پلوامہ کے اٹھورا علاقے میں منعقد تعزیاتی اجلاس میں نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر نے پارٹی کے دیگر لیڈران کے ہمراہ اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ دراصل ناصر اسلم وانی کے ایک رشتہ دار کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا۔

اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی جے پی انتخابات کروانے کے لئے تیار ہے تو انہوں کون روک رہا ہے۔ انہوں نے مولانا رحمت اللہ میر قاسمی کو قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے طلب کرنے پر کہا کہ قانونی کارروائی ہے جہاں حکومت کو ضرورت پڑتی ہے وہاں کرنے چاہئے لیکن ان کارروائیوں کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے بی جے پی کے نوسال بے مثال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا زمین کے صورت حال دیکھ کر انسان کو رونا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام ہی نہیں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی 20 کے وقت سرینگر میں بھی کافی بھاگ دوڑ دیکھنے کو ملی لیکن آج کچھ نظر نہیں آرہا ہے اور دیہی علاقوں کی تو بات ہی نہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے معروف اسلامی اسکالر اور ریکٹر دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ مولانا رحمت اللہ میر قاسمی کو مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی فنڈنگ ​​کے معاملے میں طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: NIA Summons Kashmiri Scholar: مذہبی اسکالر رحمت اللہ قاسمی کو این آئی اے نے کیا طلب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.