ETV Bharat / state

ترال میں ہولناک آتشزدگی، معروف اسلامی ادارہ کو کروڑوں کا نقصان - بالائی منزل پر اچانک آگ لگ

دوران شب جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ایک معروف اسلامی ادارے دارالعلوم شاہمدان کی عمارت میں اچانک آگ لگ گئی جس سے بالائی منزل جل کر خاکستر ہوگئی ۔

ترال میں ہولناک آتشزدگی، عمارت کی بالائی منزل خاکستر

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 8:46 AM IST

Updated : Mar 19, 2020, 3:11 PM IST

اطلاعات کے مطابق آگ شب بارہ بجے دارالعلوم کے اوپری منزل میں لگی جس نے فوراً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔

معروف اسلامی ادارہ کو کروڑوں کا نقصان

کرونا وائرس کے سلسلے میں جاری کی گئی ایڈوائزری کی وجہ سے ادارے میں زیر تعلیم طلباء کو چھٹی دے دی گئی تھی۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے آج ادارے کا جائزہ لیا اور معلوم کیا کہ آگ کی وجہ سے ادارے کو کیا کچھ نقصان پہنچا ہے۔ ادارے کے ذمہ داروں نے بتایا کہ ادارے کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

ادار ے کے منتظم اور میر واعظ ترال مولوی شبیر احمد شاہ نے صاحب ثروت لوگوں سے امداد کی اپیل کی ہے۔

وہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے جائے حادثے کا دورہ کیا اور آگ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی جانکاری بھی حاصل کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مجسٹریل انکوائری کے احکامات صادر کیے گئے ہیں اور جلد ہی حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔

Last Updated : Mar 19, 2020, 3:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.