ETV Bharat / state

Dilnag Park Tral: ترال انتظامیہ دلناگ پارک کی شان رفتہ بحال کرنے کیلئے کوشاں

میونسپل کمیٹی ترال کے ایگزیکٹو آفیسر نے دلناگ پارک کو صاف ستھرا رکھنے اور اس کی شان رفتہ بحال کرنے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

Dilnag Park Tral: ترال انتظامیہ دلناگ پارک کی شان رفتہ کے لیے کوشاں

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 11:37 AM IST

ترال انتظامیہ دلناگ پارک کی شان رفتہ کے لیے کوشاں

پلوامہ (جموں و کشمیر): میونسپل کمیٹی ترال کے ایگزیکٹو آفیسر عامر سہیل نے سیکریٹری ایم سی بشیر احمد کے ہمراہ ترال کی مشہور پارک دلناگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں فلوریکلچر محکمہ کے ملازمین سے مختلف موضوعات پر بات کی۔ ایم ترال کے ایگزیکٹو آفیسر محکمہ پھول بانی کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ پارک کو جاذب نظر بنانے کے لیے تندہی کے ساتھ کام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس پارک کی سیر کو آ سکیں۔

عامر سہیل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دلناگ اور دیگر قدرتی آبی زخائر کے رکھ رکھاؤ اور ان قدرتی وسائل کو آنے والی نسلوں تک محفوظ رکھنے کے لیے میونسپل کمیٹی ترال نے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت قدرتی چشموں کو صاف کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دلناگ پارک کی شان رفتہ بحال کرنے لیے وہ انتظامیہ کو تعاون فراہم کریں تاکہ ترال کی شان دلناگ پارک عوامی توجہ کا مرکز بنی رہے۔ انہوں نے عوام سے پارک میں ادھر اُدھر کوڑا کرکٹ نہ ڈالنے اور محکمہ پھول بانی، ایم سی ترال کی جانب سے پارک میں نصب کوڑے دانوں کا استعمال کریں۔

واضح رہے کہ ترال قصبے اور دیہات میں درجنوں آبی ذخائر وقت کے بے رحم ہاتھوں سے نیست و نابود ہو گئے ہیں اور کئی چشمے تو صفحہ ہستی سے مٹ ہی گئے ہیں جبکہ کئی قدرتی چشمے انتظامیہ کی بروقت کارروائی سے بچ گئے ہیں۔ عوامی حلقوں کی مانگ ہے کہ ترال علاقے میں موجود تمام قدرتی چشموں کی شان رفتہ بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ آنے والے نسلوں تک کے لیے یہ آبی ذخائر محفوظ رہ سکے۔

مزید پڑھیں: سیاحتی مقام ’شکارگاہ’ انتظامیہ کے تئیں شکوہ کناں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.