وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی گزشتہ شب سے برفباری کا سلسلہ بتدریج جاری ہے، جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی پانپور نے آج صبح سے ہی سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے اور قصبہ کے بیشتر سڑکوں سے برف کو ہٹایا بھی جا چکا ہے۔
میونسپل کمیٹی نے قصبہ کے مختلف علاقوں میں برف ہٹانے والی مشینوں کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کو بھی برف ہٹانے کے لیے کام پر تعینات کیا ہے۔
دریں اثنا اس سلسلے میں دو ہیلپ لاٸن نمبر 7006288368 اور 9906724546 جاری کر دیے گئے ہیں، تاکہ کسی بھی مشکل صورت حال میں انتظامیہ کو فورا اطلاع دی جاسکے۔