ETV Bharat / state

پانپور میں انہدامی کاروائی

انہدامی کاروائی کو انجام دینے کے لیے مونسپل کمیٹی کے ایگزیکیٹیو افسر، سیکرٹری مونسپل کمیٹی پانپور اور دیگر عملے کے علاوہ پانپور پولیس بھی موجود رہی۔

پانپور میں انہدامی کاروائی
پانپور میں انہدامی کاروائی
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 4:38 PM IST

میونسپل کمیٹی پانپور کی جانب سے آج قصبہ پانپور کے مین مارکیٹ میں ایک انہدامی مہم چلاٸی گٸ جس کے تحت قصبہ پانپور کے درنگہ بل، نملہ بل اور کدلہ بل پانپور کے بازاروں سے غیر ضروری طور تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا ہے جبکہ چھاپڑیوں اور غیر قانونی طور پارک کیے گئے گاڑیوں کو بھی سڑکوں سے ہٹایا گیا۔

پانپور میں انہدامی کاروائی
اس انہدامی کاروائی کو انجام دینے کے لیے مونسپل کمیٹی کے ایگزیکیٹیو آفسر، سیکرٹری مونسپل کمیٹی پانپور اور دیگر عملے کے علاوہ پانپور پولیس بھی موجود رہی۔ ایگزیکیٹیو افسر پانپور محمد اقبال نے کہا کہ اس مہم کا مقصد اُن غیر ضروری چھاپڑیوں اور غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کو ہٹانا تھا جن کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کو چلنے پھیرنے میں بے حد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا چھاپڑیوں اور ڈھانچوں کے علاوہ سڑکوں پر غیر قانونی طور پارک کۓ گۓ گاڑیوں کو بھی وہاں سے ہٹا لیا گیا ہے تاکہ سڑکوں پر ٹرٸفک جام نہ ہو جاۓ۔ایگزیکیٹیو افسر نے مزید کہا کہ دکانداروں کو کچھ روز پہلے نوٹس بھی دی گٸ تھی لیکن اس کے بعد بھی انہوں نے خود سن ڈھانچوں کو نہیں ہٹایا جس وجہ سے وہ یہ کاروآٸی کرنے پر مجبور ہو گۓ۔انہوں نے دکانداروں، چھاپڑی فروشوں اور ٹرانسپورٹروں سے تنبیاہ کیا ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوۓ غیرقانونی طور سڑکوں پر قبضہ نہ جماۓ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروآٸی کی جاۓ گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.