پلوامہ: ممبرپارلیمنٹ جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی نے حد بندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’سپریم کورٹ میں حدبندی پر سماعت موخر کی گئی ہے اور سالیسٹر جنرل نے چار ہفتوں کا وقت مانگا ہے۔‘‘ حسین مسعودی کا کہنا ہے کہ ’’سالیسٹر جنرل کے عذرات پیش کیے جانے بعد ہی اس حوالے سے مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔‘‘ Hasnain Masoodi on Delimitation
سپریم کورٹ میں حجاب مسئلہ پر دیئے گئے دو جج صاحبان کے الگ الگ فیصلوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’سپریم کورٹ میں ایک جج صاحب نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے ساتھ اتفاق ظاہر کیا ہے جبکہ دوسرے جج صاحب نے حجاب کو ایک ذاتی رائے اور ذاتی آزادی سے تعبیر کرتے ہوئے اسے کسی بھی طریقے پر قانون کے ساتھ متصادم نہیں ٹھہریا اور کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے سے نا اتفاقی ظاہر کی ہے۔‘‘ حسنین مسعودی کے مطابق ’’اب اس معاملہ پر تیسرے جج صاحب اپنا فیصلہ سنائیں گے اور وہ دو جج صاحبان میں سے کسی ایک کے ساتھ اتفاق کریں گے، اور وہی فیصلہ حتمی ہوگا۔‘‘ Hasnain Masoodi on hijab judgement
مزید پڑھیں: Hijab Ban Case حجاب معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آج متوقع