اونتی پورہ: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر اونتی پورہ کے نزدیک آج سڑک حادثے میں ایک نابالغ لڑکی کی موت ہو گئی۔Minor girl killed in Awantipora accident
ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گاڑی اونتی پورہ کے چرسو علاقے میں حادثہ کا شکار ہوئی جس میں ایک نابالغ لڑکی شدید طور پر زخمی ہوگئی۔Accident in Awantipora
زخمی لڑکی کی شناخت طیبہ جان دختر ڈاکٹر ماجد شیخ ساکنہ صورہ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔ اگرچہ زخمی بچی کو علاج کے لیے قریبی طبی مرکز لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھی۔Minor girl killed in Accident
یہ بھی پڑھیں : Road Accident in Ganderbal: سڑک حادثہ میں سری نگر کے رہائشی ہلاک
اونتی پورہ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے
۔