پلوامہ: مرکزی وزیر مملکت برائے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے پلوامہ کا دورہ کرتے ہوئے گانگو گاؤں میں 'جن ابھیان بیک ٹو ولیج 4' میں شرکت کی۔ اس موقع پر لیگل کنٹرولر میٹرالجی ماجد خلیل نے ویزٹنگ آفیسر کے طور پر پروگرام میں شریک ہوئے۔ وہیں اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری، ایس ایس پی پلوامہ، ایڑیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ و دیگر افسران کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ Bhanu Pratap Singh Verma Visits Pulwama
پروگرام کے دوران مقامی لوگوں نے بجلی، پانی، تعلیم و سڑکوں کے علاوہ دوسرے مسائل کو بھی وزیر موصوف کے نوٹس میں لایا۔ جس پر وزیر موصوف نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات ترجیحی بنیادوں کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیر موصوف نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ لوگوں کے مطالبات کو سنیں اور ان کے مطالبات کو جلد سے جلد حل کرنے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔ وزیر موصوف نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے تمام مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کو مزید ترقی یافتہ بنانے کے لئے ہمیں یہاں کے نوجوانوں کو تعلیم کے نور سے آراستہ کرنا ہوگا تاکہ یہاں کے نوجوان زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: Rao Inderjit Sing Visits Pulwama مرکزی وزیر اندر جیت سنگھ نے پلوامہ کا دورہ کیا
مرکزی وزیر نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کو مرکز کی طرف سے دی جانے والی اسکیموں سے فائیدہ اُٹھانا چاہئے تاکہ وہ اپنے ساتھ ساتھ دوسرے نوجوانوں کے لئے بھی روزگار کے مواقعے پیدا کر سکیں۔ وزیر نے کھیل پروگرام کا بھی افتتاح کیا، جس میں ضلع کے درجنوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔ وزیر موصوف نے بعد میں انڈسٹریل ایریا لاسی پورہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے یونٹ ہولڑرس کو یقین دلایا کہ وہ ان کے انڈسٹریل سکٹر کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ہر طرح کی مدد فراہم کرانے کی کوشش کریں گے۔