ETV Bharat / state

اونتی پورہ: عسکری پناہ گاہ تباہ - تین گرینیڈ اور کچھ دیگر اسلحہ ضبط

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں فوج نے عسکریت پسندوں کے ایک پناہ گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عسکری پناہ گاہ تباہ
عسکری پناہ گاہ تباہ
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 3:50 PM IST

Updated : Oct 16, 2020, 4:05 PM IST

تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے کاونی گاؤں کا فوج کی 50 آر آر اور ایس او جی اونتی پورہ نے محاصرہ کیا، جس دوران انھوں نے اس گاؤں میں عسکریت پسندوں کے ایک پناہ گاہ کو تباہ کیا ہے۔

پناہ گاہہ سے دو ہزار گولیوں کے راؤنڈز، تین گرینیڈ اور کچھ دیگر اسلحہ ضبط کیا گیا ہے، فوج نے اسے ایک بڑی کامیابی بتایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے ضلع پلوامہ کے ترال اور اونتی پورہ کے علاقوں میں فوج نے محاصروں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

دس اکتوبر 2020 کو کولگام اور پلوامہ اضلاع میں ہونے والی دو مسلح جھڑپوں میں چار عسکریت پسند ہو گئے تھے۔ یہ مسلح جھڑپیں ضلع کولگام کے ژنی گام اور ضلع پلوامہ کے ڈاڈورہ میں رونما ہوئیں تھیں۔

لتھ پلوامہ کے ڈوڈرہ میں مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت لشکر طیبہ کے اعلی کمانڈر زاہد نظیر بٹ عرف زاہد ٹائیگر اور عدنان کاچرو کے بطور ہوئی۔ زاہد احمد پلوامہ کے دربگام کا رہنے والا تھا جبکہ عدنان کاچرو کا تعلق پاکستان سے ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے قبضے سے دو اے کے رائفلیں برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: تصادم کے دوران ایک نوجوان گرفتار، تصادم ختم

اس سے قبل 15 ستمبر کو پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

Last Updated : Oct 16, 2020, 4:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.