ترال:عوامی رسائی کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بی جے پی جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج ترال کے مختلف دیہات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران موصوف نے عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔Altaf Thakur Visits Tral
ٹھاکر نے پہلے ڈاڈسرہ علاقے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پی آر آئی کے فنڈ سے الیکٹرک ٹرانسفارمر کا افتتاح کیا۔ ٹھاکر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام زیر التوا مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔Altaf Thakur Inaugurated Transformer
بی جے پی لیڈر نے بعد میں ترال کے مضافات کے گاؤں چھانکیتار کا بھی دورہ کیا اور وہاں کئی عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنیں۔موصوف نے انہیں یقین دلایا کہ ایل جی منوج سنہا کی قیادت میں بی جے پی حکومت اور پی ایم نریندر مودی جی کے سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کا نعرہ ذات، رنگ اور نسل سے بالاتر ہوکر سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ پی ڈی پی عوام کو گمراہ کن نعروں سے ورغلانے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن یہ ایک سچائی ہے کہ دفعہ 370 ہمیشہ کے لیے ختم ہوا ہے اور مردے کبھی زندہ نہیں ہوتے۔Altaf Thakur Slams Mehbooba
الطاف ٹھاکر نے مزید بتایا کہ دفعہ 370 کو ساڈھے تین سو ممبران پارلیمنٹ کی موجودگی میں ہٹا دیا گیا اور جس پارٹی کا سورج غروب ہو رہا ہے اسے اب لوگوں کو ورغلانے کا کام بند کرنا چاہیے۔Thakur On Article 370 Restoration