ETV Bharat / state

ترال: ’سومو ڈرائیور طے شدہ کرایہ ہی وصول کریں‘ - meeting of sdpo tral with sumo union

سب ضلع ترال میں ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے یونین کے ذمہ داروں کے ساتھ کرایہ کے متعلق تبادلہ خیال کیا، جس میں انھوں نے سومو یونین کے ذمہ داروں سے کہا کہ ڈرائیور آر ٹی او کشمیر کی جانب سے جاری کردہ کرایہ کے ہی مطابق کرایہ وصول کریں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

Meeting of SDPO Tral with Sumo Union
ایس ڈی پی او ترال کی سومو یونین کے ساتھ میٹنگ
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 8:41 PM IST

جموں و کشمیر کے سب ضلع ترال میں سومو ڈرائیوروں کی جانب سے طے شدہ کرایہ سے زیادہ کرایہ وصول کرنے کی خبروں کے بعد آج انتظامیہ نے سومو یونین کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔

ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک

جس میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر ترال (ایس ڈی پی او) ڈاکٹر اعجاز ملک نے یونین کے ذمہ داروں سے کرایہ کے متعلق تبادلہ خیال کیا، انھوں نے سومو یونین کے ذمہ داروں کو بتایا کہ روزآنہ عوامی حلقوں کی طرف سے اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایات موصول ہو رہی ہے، اس لیے ڈرائیوروں کو طے شدہ کرایہ وصول کرنے سے باز آنا چاہیے۔

میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے بتایا کہ آج کی میٹنگ کے دوران سومو یونین کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ آر ٹی او کشمیر کی طرف سے جاری کردہ کرایہ کے ہی مطابق کرایہ وصول کریں اور اگر کسی نے اضافی کرایہ وصول کیا تو ان کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی کی جائے، اس کے علاوہ ڈرائیوروں کو یہ ہدایت بھی دی گئی کہ وہ اپنی گاڑیوں کے دونوں طرف کرایہ کی لسٹ چسپاں کریں تاکہ مسافروں کو کوئی پریشانی نا ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.