ETV Bharat / state

Talented Youths from pulwama: ملئے پلوامہ کے دو باصلاحیت نوجوانوں سے - کشمیر کے صلاحیت مند نوجوان

ایک جانب والدین کا کہنا ہوتا ہے کہ ہمارے بچے سوشل میڈیا کا استعمال کرکے گھنٹوں ضائع کرتے ہیں وہیں دوسری جانب کچھ نوجوان اسی سوشل میڈیا کے ذریعے کامیاب لوگوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی ہے ضلع پلوامہ کے پنگلنہ علاقے کے دو نوجوانوں کی جن میں سے ایک ہوٹل منیجمنٹ کا کورس کر رہا ہے جبکہ دوسرا اس وقت بی اے کر رہا ہے۔ دونوں ہی ریپ گانے گا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں جس کے جس پر انہیں کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

باصلاحیت نوجوان
باصلاحیت نوجوان
author img

By

Published : Jan 28, 2023, 4:06 PM IST

Updated : Jan 28, 2023, 5:32 PM IST

پلوامہ : وادی کشمیر کے نوجوان کافی صلاحیت مند اور ذہین ہوتے ہیں۔ وادی کشمیر کے نوجوان پڑھنے لکھنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر چیزوں میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں جہاں پر یہ اپنا مستقبل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔یوں تو وادی کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اور گزشتہ تیس برس کے پُر آشوب دور کے دوران بھی یہاں کے نوجوانوں نے دکھایا ہے کہ زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔

باصلاحیت نوجوان
ایک جانب والدین کا کہنا ہوتا ہے کہ ہمارے بچے سوشل میڈیا کا استعمال کرکے گھنٹوں ضائع کرتے ہیں وہیں دوسری جانب کچھ نوجوان اسی سوشل میڈیا کے ذریعے کامیاب لوگوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی ہے ضلع پلوامہ کے پنگلنہ علاقے کے دو نوجوانوں کی جن میں سے ایک ہوٹل منیجمنٹ کا کورس کر رہا ہے جبکہ دوسرا اس وقت بی اے کر رہا ہے۔ دونوں ہوئی ریپ گانے گا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں جس کے جس پر انہیں کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ یہ دونوں نوجوان پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ ریپ گانے تیار کرکے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔ اگر چہ اس وقت نوجوان کافی بری عادتوں میں مبتلا ہو چکے ہیں تاہم انہوں نے یہ صحیح راستہ اختیار کر کے اپنے آپ کو ان بری عادتوں سے دور رکھا ہے۔اس ضمن میں ایلاف میر نامی نوجوان نے کہا کہ میں پچھلے چار سالوں سے ریپ سے وابستہ ہوں، جبکہ پہلے دو سال مجھے سیکھنے میں لگے جبکہ دو سال سے میں ریپ گانے تیار کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ ریپ میں بھی دلچسپی رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں کئی نوجوانوں ریپ کے ساتھ جڑے ہیں جن سے میں متاثر ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے پہلا ریپ گانا لکھا تو لوگوں نے ہمارا کافی مذاق اڑایا تھا۔ جس کی وجہ سے ہمارا حوصلہ پست ہوا تھا لیکن پھر ہم نے دوبارہ سے کام شروع کیا اور ہمیں آج کافی حوصلہ افزائی مل رہی ہے۔اس ضمن میں حامد اشرف نے کہا کہ کشمیر میں سب سے زیادہ نوجوانوں منشیات کا استعمال کرنے لگے ہیں، نوجوانوں کو ترک کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک بڑے سے بڑا سٹار ہویا کوئی اور ہو ہر کوئی یہی کہہ رہا ہے کہ منشیات سے دور ہے جس پر ہم سب کو عمل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جس نوجوان میں جو صلاحیت ہے اس پر وہ کام کرے اور منشیات سے خود کو محفوظ رکھے تاکہ ہم اپنی سوسائٹی کو پاک و صاف رکھے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: 11 برس کے یامین خورشید کی بلند پرواز

Last Updated : Jan 28, 2023, 5:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.