ربیع الاول کے حوالے سے جہاں پوری دنیا میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے وہیں آج جنوبی کشمیر کے ترال میں واقع دارالعلوم غوثیہ للبنات بلال آباد کی طرف سے جشن میلاد النبی صللہ وسلم کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شمولیت کی۔ اس تقریب میں علماء کرام نے سیرت النبی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ پیغمبر اسلام کی سنتوں پر عمل کر کے دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کریں۔
اس موقع پر عقیدت مندوں کے مفت طعام کے لیے انتظامات کیے گئے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دارالعلوم غوثیہ للبنات کے چیئرمین مولانا بلال احمد ہمدانی نے بتایا کہ آج کی اس تقریب میں دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا وادی سے زعفران ختم ہو جائے گا؟
فرانس کے صدر کی طرف سے گستاخانہ ریمارکس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مولانا بلال احمد ہمدانی نے بتایا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے اسلام کا آفاقی پیغام کم نہیں ہوگا بلکہ مسلمان اپنے آقا کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کریں گے۔