اونتی پورہ: ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ شہر کے حجاحد اسکول میں ہونے والے مارشل آرٹ مقابلے میں اونتی پورہ کے ایس ڈی پی او ممتاز علی بھٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس مقابلے میں میڈیا، اسپورٹس اور دیگر تنظیموں سے وابستہ افراد بھی شریک رہے۔ Martial arts Championship in Awantipora
مارشل آرٹ کے کھلاڑیوں نے اس مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس طرح کے مقابلوں کو خوش آئند قرار دیا۔ جبکہ حجاحد اسکول کے پرنسپل امتیاز احمد نے کھیل سرگرمیوں کے مثبت اثرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیلنے سے انسانی کی جسمانی اور زہنی قوت بہتر رہتی ہے۔ اور انہوں نے کھیل اور صحت کے فوائد بھی بتائے۔
اس مقابلے کا اہتمام ڈسٹرکٹ پلوامہ مارشل آرٹ چیمپئن شپ کے صدر شعیب امین وانی نے متعدد اداروں کے اشتراک سے کیا، اس مقابلے کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی، جس میں ایس ڈی پی او اونتی پورہ ممتاز علی بھٹی کے ہاتھوں متعدد افراد کو انعام سے نوازا گیا۔ وہیں نمائندہ ای ٹی وی بھارت شبیر بھٹ کو بھی انعام سے نوازا گیا۔ Martial arts Championship organised in Awantipora
یہ بھی پڑھیں: Kickboxing Championship in Awantipora: فوج کی جانب سے منعقدہ باکسنگ چیمپئن شپ کا اختتام