ترال:ماہ رمضان المبارک کے متبرک ایام میں گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کو لگام دینے کے لیے ترال قصبے میں آج محکمہ خوراک نے محکمہ مال کے باہمی اشتراک سے مارکیٹ چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا۔ اس دوران بس اسٹینڈ ترال اور دیگر مقامات میں قصابوں، سبزی اور مرغ فروشوں کی چیکنگ کی گئی اور یہ دیکھا گیا کہ سرکاری نرخوں پر یہ اشیاء خوردونوش فروخت کی جارہی ہیں کی نہیں۔اس دوران خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان سے جرمانہ وصول لیا گیا۔
مزید پڑھیں:
میڈیا سے بات کرتے ہوئے محکمہ امور صارفین کے ایک عہدیدار بلال احمد نے بتایا کہ مارکیٹ چیکنگ کا یہ سلسلہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ پلوامہ شیخ عنایت کی ہدایات پر شروع کیا گیا اور یہ سلسلہ عید کے بعد بھی جاری رکھا جائے گا۔