سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نےکہا کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کے ایک جوان سے رائفل چھیننے والے نوجوان کو اس کے اہل خانہ کی مدد سے واپس لایا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف اہلکاروں سے رائفل چھیننے والا 25 سالہ نوجوان اپنے اہل خانہ کی مدد سے واپس لایا۔Youth brought back with rifle
ایک ٹویٹ میں کشمیر زون پولیس نے اے ڈی جی پی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، "خاندان کی مدد سے پولیس نے 25 سالہ عرفان بشیر گنائی ولد بشیر احمد کو AK-47 رائفل کے ساتھ واپس لایاگیا۔ اس نے آج صبح سی آر پی ایف کے اہلکاروں سے چھین لیا کر فرار ہوگیا تھا،
قبل ازیں پولیس نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے بیلو گاؤں میں ایک نوجوان نے سی آر پی ایف کے جوان سے اے کے 47 رائفل چھین لی۔
سیکورٹی فورسز نے نوجوانوں کو پکڑنے کے لیے علاقوں میں بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔
مزید پڑھیں:Army Weapon Snatching Case پلوامہ میں ایک شخص فوجی اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار