ETV Bharat / state

پلوامہ کو بڈگام سے جوڑنے والا بڑا پل مارچ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا - pulwama Bridge

Major Bridge connecting district pulwama with district budgam to be completed by the end of March ضلع پلوامہ کو ضلع بڈگام سے جوڑنے والا بڑا پل مارچ 2024 کے آخر تک مکمل ہو جائے گا.مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ کا شکریہ ادا کیا.

پلوامہ کو بڈگام سے جوڑنے والا بڑا پل مارچ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 7:07 PM IST

Updated : Jan 5, 2024, 7:14 PM IST

پلوامہ کو بڈگام سے جوڑنے والا بڑا پل مارچ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا

پلوامہ: پلوامہ کو ضلع بڈگام سے جوڑنے والا بڑا پل مارچ 2024 کے آخر تک مکمل ہو جائے گا.مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ کا شکریہ ادا کیا. ضلع پلوامہ کو بڈگام سے ملانے والا ایک بڑا پل نالہ رومشی پر ضلع پلوامہ کے راہمو علاقے میں سال 2014 کے تباہ کن سیلاب میں بہہ گیا تھا جبکہ انتظامیہ نے علاقے کو ضلع ہیڈکوارٹر سے ملانے اور سڑک رابطہ بحال کرنے کے لئے نالہ رومشی پر ایک ڈائیورژن بنا تھا جس کو کئی بار نقصان پہنچا۔

ضلع انتظامیہ پلوامہ نے سال 2015 میں نالہ رومشی پر پل کی تعمیر کا ٹینڈر نکالا اور اس پل کو تعمیر کرنے کا کام محمکہ جے کے پی سی سی سونپا گیا جبکہ محمکہ کی جانب سے اس پروجیکٹ پر تعمیراتی کام شروع کیا۔ پل پر کام سست رفتاری سے جاری تھا اور علاقے کے لوگ کام کی رفتار سے پریشان تھے۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے پل پر تعمیراتی کام کو تیز کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ یہ پل جلد ہی دونوں اضلاع کو آپس میں ملا سکے۔

انتظامیہ نے جے کے پی سی سی سے پراجیکٹ لے کر اسے آر اینڈ بی ڈویژن پلوامہ کے حوالے کر دیا۔ آر اینڈ بی ڈویژن پلوامہ دن اور رات کی شفٹوں میں کام کر رہا ہے تاکہ اس منصوبے کو مختصر وقت میں مکمل کیا جا سکے۔ جے ای آر اینڈ بی فاروق احمد نے بتایا کہ تعمیراتی ایجنسی پل کے تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اور تقریباً 70 فیصد کام ہو چکا ہے اور باقی کام مارچ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا اور پل چلنے کے قابل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کے کئی نوجوان پی ڈی پی میں شامل

علاقے کے مقامی لوگ نالہ رومشی پر منصوبے پر کام کی رفتار سے بہت خوش ہیں۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کا شکریہ ادا کیا۔

Last Updated : Jan 5, 2024, 7:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.