عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ میں بھی بندشیں عائد کی گئی تھی، بندشوں کے باعث تقریبا سبھی شعبے متاثر رہے۔
کورونا وائرس مثبت معاملات میں کمی کے بعد بندشوں میں رعایت کا فیصلہ دئے جانے کے بعد پیر کو ضلع پلوامہ کے بازاروں میں کافی گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔
قریب دو ماہ کے بعد سڑکوں پر نجی و پبلک ٹرانسپورٹ رواں دواں رہا وہیں کاروباری ادارے کھلنے سے بازاروں میں رونق لوٹ آئی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی دکانداروں نے انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں نرمی دئے جانے کے فیصلہ کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ بندشیں اگر چہ ناگزیر تھیں تاہم اس سے لوگ ذہنی پریشانیوں کے علاوہ مالی مشکلات سے دوچار ہوئے۔
مزید پڑھیں؛ ضلع پلوامہ میں 30 گھنٹے بعد انٹرنیٹ خدمات بحال
انہوں نے کہا کہ بندشوں میں نرمی کے سبب مالی مشکلات سے جوجھ رہے لوگوں کو کافی راحت نصیب ہوگی۔
مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مسلسل بندشوں اور معاشی مشکلات کے سبب معاشرے میں خودکشیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون میں نرمی کے سبب ذہنی تنائو سے جوجھ رہے لوگ کافی خوش ہیں۔ انہوں نے بندشوں میں نرمی کے سبب خودکشیوں میں کمی آنے کی امید ظاہر کی۔