انتظامیہ نے اگرچہ عیدالاضحیٰ سے تین روز قبل لاک ڈاؤن میں راحت دی تھی۔ لیکن 6 اگست تک پھر سے لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا گیا جس کا خاصہ اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔
پلوامہ ضلع میں کووڈ 19 کے مثبت کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے سخت اقدامات کئے ہیں۔
ضلع میں پہلے مثبت کیسز کی تعداد دوسرے اضلاع کے مقابلہ کم تھی لیکن اب ضلع پلوامہ تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔
ضلع میں مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 1600 ہے جس میں 754 سرگرم ہیں اس کے علاوہ ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ جبکہ 824 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
کووڈ 19 مثبت واقعات اور اس کے نتیجے میں اموات میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ضلع میں 6 اگست تک پابندیاں جاری رہیں گی۔ تاہم، ضروری خدمات ایس او پی کے تحت کام کرے گئی۔