ETV Bharat / state

پلوامہ: گورنر کے مشیر کا دورہ

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 9:46 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ضلع پلوامہ کے دورے کے دوران مختلف زیر تعمیر کاموں کا جائزہ لیا۔

گرونر کے مشیر کا دورہ
گرونر کے مشیر کا دورہ

اس دوران مشیر نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ راگو لنگر اور ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین کے علاوہ لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ بصیر احمد نے وہاں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

گرونر کے مشیر کا دورہ

مقامی لوگوں کے ساتھ زیر تعمیر کاموں کی رفتار اور معیار سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے لئے مشیر نے اُن کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انہیں یقین دِلایا کہ معیاری کام کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی اور ان کاموں کے لئے واجب الادا رقومات ادا کی جائیں گی۔

انہوں نے لوگوں کو روز مرہ کے کام کاج کے دوران کووِڈ۔19 ایس او پیز پر عمل پیرا رہنے کا بھی مشورہ دیا۔ مشیر نے متعلقہ حکام کو زیر تعمیر کاموں کی رفتار میں سرعت لا کر انہیں بروقت مکمل کرنے کے لئے کہا۔

بعد میں مشیر موصوف نے دونوں اضلاع پلوامہ اور شوپیاں کے تجارت، ٹرانسپورٹ، ہوٹل مالکان، مرکبان اور انجمنوں کے وفود سے ملے اور ان کی مانگوں اور مسائل کو بغور سنا اور یقین دِلایا کہ اُن کے مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ترال: گاؤں میں بنیادی سہولیات کا فقدان

مشیر نے بلدیاتی اور پنچایتی نمائندوں او ربی ڈی سی چیئرپرسنز سے بھی ملے جنہوں نے اُنہیں اپنے مسائل اور مانگوں کے بارے میں جانکاری دی۔ اُنہوں نے انہیں یقین دِلایا کہ ان کی جائز مانگیں اور مسائل فوری طور حل کئے جائیں گے۔ بعد میں مشیر نے اعلیٰ افسران کی ایک میٹنگ طلب کر کے ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں، بجلی، سیاحت، صحت، دیہی ترقی، سرخ رابطہ سہولیات اور کووِڈ۔19 کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شوپیان نے مشیر کو ضلع میں جاری کاموں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور مشیر کو ضلع کی مختلف سڑکوں پر کام کی پیشرفت سے آگاہ کیا اس کے علاوہ مستقبل کے ورکنگ پلان کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

فروٹ گرورس ایسوسیشن شوپیان کے وفد نے میگا فروٹ منڈی اگلر شوپیان میں بنیادی ڈھانچے کی ماکادیمیشن، اپ گریڈیشن اور توسیع اور مارکیٹ مداخلت اسکیم (ایم آئ ایس) کے تسلسل کا مطالبہ کیا۔ ضلع کے تاجروں کے ایک اور وفد نے کوویڈ-19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لئے قرضوں کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

ضلع شوپیان سے آے کہی وفود نے مشیر سے ملاقات کی اور بجلی، صحت تعلیم، پانی اور سڑکوں کے حوالے سے اپنے اپنے علاقوں کے مطالبات مشیر کے سامنے رکھے۔

مشیر نے وفود اور عام لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام معاملات کو مرحلہ وار حل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.