پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے نونگری نام کی بستی میں کریوا (Karevas) سے اچانک پانی خارج ہونے کے سبب ٹیلے کی زمین کافی نرم ہوکر کھسک رہی ہے۔ زمین کھسکنے کی وجہ سے جہاں لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں لوگوں کو بڑا حادثہ رونما ہونے کے سبب جان و مال کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ Land Sliding in South Kashmir
مقامی لوگوں کے مطابق گزشہ کئی ماہ سے نوگری علاقے میں زمین کھسک رہی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کا بھی گزرنا مشکل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ان کریوا (ٹیلوں) سے اچانک پانی خارج ہونے سے رابطہ سڑک کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر بستی کی زمین بھی کھسکنے کا خطرہ لاحق ہے۔ اس وجہ سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ Land Sliding in Navnagri worries Residents
مقامی باشنوں کا کہنا ہے کہ علاقے کے کریوا سے اچانک پانی کا ریلہ نکل آنے سے نہ صرف ٹیلوں کی مٹی نرم پڑ چکی ہے بلکہ اس سے رابطہ سڑک کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے علاقے کا دورہ کر کے زمین کھسکنے کی وجہ معلوم کرنے اور لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔Land Sliding in Navnagri worries Residents
مزید پڑھیں: Landslide Damaged Several Structures زمین کھسکنے سے پانچ دکان اور دو مکان تباہ