بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سےمتعلق اتوارکے روز جموں وکشمیرکے گجر بستی بجہ ونی ترال کی آبادی نے ایک خاموش احتجاج کیا اور انتظامیہ تک اپنی بات پہنچانے کی کوشش کی۔
مظاہرین نے بتایا کہ ان کا گاوں ٹاون سے محض ایک کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے لیکن انتطامیہ اس چھوٹے گاوں پر اب تک مہربان نہیں ہوا ہے،کیونکہ گاوں میں بجلی، پانی اور رابطہ سڑک نہ ہونے سے آبادی شدید مشکلات میں مبتلا ہے۔ اور یہاں کے لوگ آج بھی زمانہ قدیم کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔
ایک خاتون نےبتایا کہ وہ پچھلے پندرہ سال سے یہاں رہائش پذیر ہے لیکن اب تک ان کے لیے بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئی جبکہ متعدد بار میڈیا کے ذریعے انہوں نے حکام کو آگاہ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
انھوں نے الزام لگایا کہ انتخابات کے موقع پر سیاست دان ووٹ مانگنے کے لیے آتے ہیں بعد میں وہ پھر نظر نہیں آتے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ گاوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔