ETV Bharat / state

جہلم سے ریت نکالتے ہوئے مزدور غرقآب - لواحقین کے سپرد

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کاکا پورہ کے قریب دریائے جہلم سے ریت نکالتے ہوئے ایک مقامی مزدور غرقاب ہو گیا۔

جہلم سے ریت نکالتے ہوئے مزدور غرقآب
جہلم سے ریت نکالتے ہوئے مزدور غرقآب
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 4:23 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کی صبح کاکہ پورہ پل کے قریب دریائے جہلم سے ریت نکالتے ہوئے مزدور ڈوب گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے فورا بعد ہی پولیس اور مقامی افراد نے لاش کو بازیاب کرنے کے لئے بچاؤ کارروائی شروع کر دی۔

جہلم سے ریت نکالتے ہوئے مزدور غرقآب

غرقاب ہوئے مقامی مزدور کی شناخت ارشاد احمد شیخ ولد بشیر احمد ساکن لاریو کاکہ پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

مقامی افراد اور پولیس کی بچاؤ کارروائی کے بعد مزدور کی لاش کو بازیاب کرکے نوجوان کی لاش کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے سپرد کر دیا۔

اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پانپور نے ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.