کرشی وگیان کیندر، پلوامہ کی جانب سے بٹن مشروم کی کاشت کے عنوان سے اونتی پورہ میں تربیتی و معلوماتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا Krishi Vigyan Kendra Training Program جس میں 28 نوجوانوں نے شرکت کی۔
محکمہ کی جانب سے پروگرام میں شریک نوجوانوں کو مشروم کی پیداوار کے مختلف پہلوؤں پر لیکچرز سمیت عملی مظاہرے دیے گئے۔
پروگرام کے ٹریننگ کوارڈینیٹر نے تربیتی پروگرام کے حوالے سے میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے مختلف مواقع فراہم کرنے کی غرض سے مشروم یونٹس تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو مناسب تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے۔