ETV Bharat / state

Kidnapped Girl Rescued in Pulwama پلوامہ میں اغوا شدہ لڑکی چند گھنٹوں کے اندر بازیاب - اغوا کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار

پلوامہ میں ایک دن قبل ایک نابالغ لڑکی کا تین لڑکوں نے اغواکر لیا۔ لڑکی کے اغوا ہونے کے بعد اس کے اہل خانہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی،جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے متعدد مقامات پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے لڑکی کو اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد کرایا اور اغوا کرنے والے افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔

اغوا شدہ لڑکی  بازیاب
اغوا شدہ لڑکی بازیاب
author img

By

Published : Jan 30, 2023, 4:06 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے راجپورہ پولیس اسٹیشن کو 29-01-2023 کو ایک نابالغ لڑکی کے اغوا ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھی، اغوا شدہ لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس اسٹیشن راجپورہ میں تحریری درخواست دی گئی کہ ان کی نابالغ بیٹی جس کی عمر تقریباً 15 سال ہے،اسے تین نوجوانوں نے اغوا کرلیا ہے، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ان تینوں ملزمان کو گرفتار کرکیا، اور اغوا شدہ نابالغ لڑکی کو بازیاب کرلیا ہے ، قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد لڑکی کو اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا۔ اس لڑکی کا تعلق سونابنجر کھائیگام سے تھا۔

جبکہ پولیس نے اغوا کرنے والے ملزمان کی شناخت کی ہے،اغوا کرنے والے افراد کے نام کچھ اس طرح ہیں۔سجاد احمد،جاوید احمد اور سیف احمد جن کا تعلق پہلپورہ کیلر سے ہیں۔اس سلسلے میں پولیس نے کیس FIR نمبر 07/23 U/S 362, 109 IPC PS راجپورہ میں درج کیا گیا اور تحقیقا ت کر رہی ہے۔
بتایاجارہا ہے کہ مغوی لڑکی کا سراغ لگانے کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، تفتیش کے دوران پولیس ٹیم نے مختلف مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے کی۔ پولیس نے کافی مشقت کے بعد مغوی لڑکی کا سراغ لگایا اور اسے شوپیان کے گاؤں ہرگام کیلر سے بازیاب کرایا،اوراغوا کاروں کو گرفتارکیا ہے۔لڑکی کی باز یابی کے بعد طبی اورقانونی مرحل کی تکمیل کے بعد مغوی لڑکی کو اس کے لواحقین کے حوالہ کیا گیا۔علاقے کے لوگوں نے مغوی لڑکی کو بازیاب کرانے میں پلوامہ پولیس کے رول کی ستائش کی ہے ۔

مزید پڑھیں:اغوا شدہ نابالغ لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.