اونتی پورہ: جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کے خانقاہ گاؤں میں مقامی لوگوں نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کو لیکر ایک خاموش احتجاج کیا۔ خانقاہ گاؤں میں رہنے والے باشندے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ اس گاؤں میں اب تک کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے۔ اس سے متعلق خانقاہ گاؤں کے لوگوں نے اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نے ان کے گاؤں کو نظر انداز کیا ہے کیونکہ گاؤں میں رابطہ سڑک، بجلی کی عدم دستیابی اور پانی کی قلت عوام کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔ جب کہ انہوں نے کئی مرتبہ انتظامیہ کو اس حوالے سے آگاہ بھی کیا لیکن ان کے مطالبات کبھی پورے نہیں کیے گئے۔
مقامی لوگوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ خانقاہ گاؤں حکومت و انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے اور ترقی کا کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ اس گاؤں میں گذشتہ دس برسوں کے دوران محکمہ دیہی ترقی نے کچھ کام ہی نہیں کیا بلکہ یہاں کے فنڈس کو دیگر نزدیکی دیہات میں استعمال کیا گیا ہے۔ مقامی شہریوں کے مطابق گاؤں میں نہ ہی مواصلاتی نظام درست ہے نہ ہی بجلی کا ترسیلی نطام بہتر ہے۔ گاؤں کے گلی کوچے اس ایام میں بھی کیچڑ سے بھرے پڑے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے مسئلے پر کئی مرتبہ حکام کو آگاہ کیا لیکن یہ بے سود ثابت ہوا۔ انھوں نے گورنمنٹ انتظامیہ سے اس بارے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : GDC Awantipora lacks Basic Facilities: ڈگری کالج اونتی پورہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان، طلبہ کو مشکلات
DIG Ananatnag Vistis Awantipora ڈی آئی جی اننت ناگ نے اونتی پورہ کا دورہ کیا