ETV Bharat / state

پلوامہ میں اسلامی تنظیم کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

ضلع پلوامہ کے پاریگام علاقے میں منعقد کیے گئے عطیہ خون کیمپ میں تقریباً 40 نوجوانوں نے خون عطیہ کیا جسے ضلع ہسپتال پلوامہ روانہ کیا گیا۔

پلوامہ میں اسلامی تنظیم کی جانب سے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 5:31 PM IST

ماہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں اسلامی تنظیم ’’کاروان اسلامی انٹرنیشنل‘‘ کی جانب سے بدھ کو ضلع پلوامہ کے پاریکام علاقے میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

پلوامہ میں اسلامی تنظیم کی جانب سے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد

تنظیم کی جانب سے ولادت با سعادت خاتم المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے مختلف جلسے جلوسوں اور وعظ و تبلیغ کی مجالس کے علاوہ مختلف پروگرامز بشمول خون عطیہ کیمپ کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

پاریگام میں منعقد کیے گئے خون عطیہ کیمپ میں تقریباً 40 نوجوانوں نے خون عطیہ کیا جسے ضلع ہسپتال پلوامہ روانہ کیا گیا۔

اس موقع پر کاروان اسلامی انٹرنیشنل کے سربراہ غلام رسول حامی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کاروان اسلامی انٹرنیشنل ربیع الاول کے مقدس موقع پر اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: پلوامہ: سرکاری اسکیم کے تحت بھیڑوں کی تقسیم

انہوں نے کہا کہ یہ خون مختلف ہسپتالوں اور بلڈ بینکس کو روانہ کیا جاتا ہے جو بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب و ملت ضرورت مند مریضوں کو فراہم کیا جاتا۔

انہوں نے عوام الناس سے خون کا عطیہ دینے اور قیمتی جانیں بچانے میں طبی عملہ کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.