ETV Bharat / state

جے کے ایچ پی ایم سی نے سبزیوں کی متعدد گاڑیاں روانہ کیں

ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے سبزیوں کی کئی گاڑیوں کو جے اینڈ کے ہارٹیکلچر پروڈکٹ مارکیٹنگ اینڈ پروسیسنگ کارپوریشن (جے کے ایچ پی ایم سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگریکلچر آفیسر نے ہری جھنڈی دکھا کر ملک کی مختلف منڈیوں کے لیے روانہ کیں۔

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 2:17 PM IST

jkhpmc dispatched several vegetable carts from pulwama
جے کے ایچ پی ایم سی نے سبزیوں کی متعدد گاڑیاں روانہ کیں

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مختلف میوہ جات کے ساتھ ساتھ سبزیاں بھی کافی بڑے پیمانے کی اگائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے ضلع کے مختلف علاقوں کو اورگینک ولیج کا خطاب بھی دیا گیا ہے، ان علاقوں میں لوگ مختلف اقسام کی سبزیاں اگا کر وادی کے ساتھ ساتھ ملک کی دوسرے ریاستوں میں بھی سپلائی کرتے ہیں۔

کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے غرص سے محکمہ زراعت نے جموں و کشمیر کے ہارٹیکلچر پروڈکٹ مارکیٹنگ اینڈ پروسیسنگ کارپوریشن سے جنوری 2021 میں ایک معاہدہ کیا تھا۔

جس معاہدہ کے تحت جے کے ایچ پی ایم سی مختلف علاقوں کے کسانوں سے سبزیاں خرید کر ملک کی دوسری منڈیوں میں بھیجتے ہیں۔

اسی ضمن میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے سبزیوں کی کئی گاڑیوں کو جے کے ایچ پی ایم سی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگریکلچر آفیسر نے ہری جھنڈی دیکھا کر ملک کی مختلف منڈیوں کے لیے روانہ کیا۔

اس حوالے سے کسانوں نے محمکہ زراعت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سبزیوں کے ساتھ ساتھ دوسری میوہ جات کے لیے بھی محکمہ کو ایسے اقدامات اٹھانے چاہیے تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔

مقامی کسان خورشید احمد نے کہا کہ محکمہ زراعت نے ایک اچھا اقدام ہم کسانوں کے لیے اٹھایا ہے کیونکہ پہلے سبزیوں کو فروخت کرنے کے لیے مختلف لوگوں کے پاس جانا پڑتا تھا، جس کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑتا تھا اور سبزیوں کی قیمت بھی کم ملتے تھے تاہم اب ہمیں کسی تیسرے کے پاس نہیں جانا پڑے گا اور ہماری سبزیوں کی اچھی قیمت موصول ہوگی۔

وہیں دوسری جانب جے کے ایچ پی ایم سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر شفقت سلطان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہم نے محکمہ زراعت سے 2021 میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت کسانوں کی سبزیوں کو خرید کر ملک کی مختلف ریاستوں کی منڈیوں میں بھیجا جاتا ہے تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ پہنچایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.