ETV Bharat / state

'سرکاری افسر کے گھر میں بنائی گئی عسکری پناہ گاہ تباہ'

جموں و کشمیر کی پولیس نے ضلع پلوامہ کے راجپورہ میں ایک سرکاری افسر کی دکان کے نیچے عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ کو تباہ کر دیا ہے۔

سرکاری افسر کے گھر میں بنائی گئی عسکری پناہ گاہ تباہ

author img

By

Published : May 23, 2020, 12:30 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر جموں کشمیر پولیس، فوج کے 44 راشٹریہ رائفلز اور پولیس کی اسپیشل آپریشن گروپ نے مشترکہ طور پر پلوامہ میں ایک نائب تحصیلدار کے گھر کی تلاشی لی۔ تلاشی کاروائی کے دوران فوج نے ایک دوکان کے نیچے زیر زمین عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔

جن کے یہ دوکان ہے ان کی شناخت نائب تحصیلدار نذیر احمد وانی ولد عبد الاحد وانی ساکنہ بیلو پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ راجپورہ میں دفعہ 18، 19، 39 کے تحت 39/2020 کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ تفتیش جاری ہے اور اس کے لیے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ خفیہ ٹھکانے سے کیا برآمد ہوا ہے تو انہوں نے کہا کہ اس خفیہ جگہ کا پتہ لگایا گیا ہے جسے عسکریت پسند استعمال کرتے تھے۔

پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ نائب تحصیلدار ہلاک شدہ عسکریت پسند لیاقت احمد وانی ساکنہ بیلو راجپورہ کا چچا ہے اور ان کا ایک بھائی منیر احمد وانی بھی ایک عسکریت پسند تھا، جو سنہ 1996 میں ایک فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.