ETV Bharat / state

تنخواہ میں تخفیف کے خلاف بینک سیکورٹی گارڈز کا احتجاج

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اے ٹی ایم سیکورٹی گارڈز نے احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بعض افراد جو عرصہ دراز سے بطور گارڈ کام کر رہے ہیں، ان کو بلا وجہ نوکروں سے برطرف کیا جا رہا ہے۔

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 8:30 PM IST

بینک سیکورٹی گارڈز کا تنخواہ میں کٹوتی کے خلاف کا احتجاج

وادی کشمیر کے دیگر اضلع کی طرح ضلع پلوامہ میں بھی اے ٹی ایم گارڈز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج کر رہے اے ٹی ایم گارڈز نے دعویٰ کیا کہ ان کی تنخواہ میں تخفیف کی جا رہی ہے۔ وہیں انہیں متعلقہ کمپنی کی جانب سے مختلف پریشانیوں میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے جے کے بینک انتظامیہ سے متعلقہ کمپنی کو بائی پاس کرکے عرصہ دراز سے بینک میں بطور گارڈز کام کر رہے افرد کو بینک کی جانب سے براہ راست گارڈ مقرر کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بعض افراد جو عرصہ دراز سے کمپنی کے ساتھ وابستہ ہیں، ان کو بلا وجہ نوکروں سے برطرف کیا جا رہا ہے جو سراسر نا انصافی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی سپلائی میں بہتری لائی جا رہی ہے: ڈپٹی کمشنر پلوامہ

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ کمپنی کی جانب سے ماہانہ مشاہرے میں اضافے کے برعکس ان کی تنخواہ میں کمی کی جا رہی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق وادی بھر میں مختلف بینکوں میں بطور گارڈز کام کر رہے 3500 افراد نے احتجاج درج کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.