ETV Bharat / state

پانپور میں جن ابھیان پروگرام - بیک ٹو ولیج

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں آج جن ابھیان پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر اور تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین کے علاوہ دیگر افسران نے قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود کے مسئلے و مساٸل سنے۔

پانپور میں جن ابھیان پروگرام منعقد
پانپور میں جن ابھیان پروگرام منعقد
author img

By

Published : Sep 19, 2020, 6:44 PM IST

پروگرام کے دوران قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں سے آۓ ہوۓ لوگوں نے بجلی،پانی اور ایجوکیشن کے علاوہ سڑکوں و دیگر معملات کے حوالے سے درپیش مشکلات ضلع ترقیاتی کمشنر کے سامنے رکھے۔

پانپور میں جن ابھیان پروگرام منعقد

ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے جاٸز مطالبات ترجیحی بنیادوں کے ساتھ حل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے وعدوں کا بے صبری سے انتظار

کمشنر موصوف نے پروگرام میں شریک افسروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے مطالبات کو پورا کرنے میں اپنا اہم رول ادا کریں تاکہ عام لوگوں کو کسی بھی طرح سے پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر دو سو کے قریب لوگوں میں ڈومساٸیل سرٹفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے ہیں جس پر عام لوگوں نے انتظامیہ کے افسروں کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.