ETV Bharat / state

Awantipora Drug de Addiction Rally: اونتی پورہ پولیس نے منشیات مخالف ریلی کا کیا اہتمام - منشیات مخالف ریلی اونتی پورہ

جموں و کشمیر پولیس نے عوام سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں حکام خاص کر پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 8:16 PM IST

اونتی پورہ پولیس نے منشیات مخالف ریلی کا کیا اہتمام

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ پولیس نے منشیات مخالف بیداری ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی میں طلباء، منطقی میموریل ہائر سیکنڈری اسکول اونتی پورہ کے اسٹاف ممبران اور علاقے کے معززین نے شرکت کی۔ بیداری ریلی کو ایس ڈی پی او اونتی پورہ، ممتاز علی بھٹی نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ منشیات مخالف ریلی سب ڈویژن اونتی پورہ کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کھار موڈ اونتی پورہ کے قریب اختتام ہوئی۔

منتظمین کے مطابق ریلی کے انعقاد کا بنیادی مقصد منشیات کے استعمال اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او اونتی پورہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات اور متعلقہ اشیاء کے استعمال کے خلاف جاری جنگ میں پولیس کے ساتھ مل کر معاشرے سے اس سماجی برائی کو ختم کریں۔ طلباء/شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے استعمال کے خلاف پیغامات درج تھے۔ ریلی میں شامل افراد نے سماجی برائی کے خلاف اور معاشرے سے اس بدعت کے خاتمے کے لیے ہاتھ ملانے کا عہد کیا۔

مزید پڑھیں: Anti-Drug Rally in Poonch اسکولی طالبات نے انسداد منشیات ریلی نکالی

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او اونتی پورہ، ممتاز علی بھٹی نے بتایا کہ منشیات کی وبا کو قابو کرنے کے لیے سیول سوسائٹی کا تعاون بہت ضروری ہے اور اس لئے سماج کے سبھی طبقہ جات کو تعاون فراہم کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اونتی پورہ پولیس نے امسال تین منشیات فروشوں کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پی ایس اے عائد کیا ہے جبکہ پچاس کے قریب منشیات فروشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.