ETV Bharat / state

Awareness Programme for Students: پولیس کی جانب سے پلوامہ اور سوپور میں بیداری پروگرام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 11:31 AM IST

جموں و کشمیر پولیس نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں پولیس کے کام کاج کے بارے میں آگاہ کرنے کی غرض سے طلباء کے لیے شمالی کشمیر کے سوپور اور جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں بیداری پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا۔ Police Awareness Programme for Students in Sopore And Pulwama

پولیس کی جانب سے پلوامہ، سوپور میں بیداری پروگرام

پلوامہ (جموں کشمیر): جموں کشمیر پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سوپور اور پولیس اسٹیشن راجپورہ، پلوامہ میں طلبہ کے لیے ’’امرت کال میں پولیس‘‘ کے موضوع کے تحت ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ ضلع بارہمولہ کے سوپور میں منعقدہ اس پروگرام کی صدارت ایس ایس پی سوپور شبیر نواب کے ہمراہ ڈی وائی ایس پی سوپور نے کی۔ اس پروگرام میں پولیس ضلع سوپور کے مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے32 طلباء نے حصہ لیا۔ جبکہ پلوامہ میں منعقدہ پروگرام کی صدارت ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ شوکت رفیق وانی نے کی، جس میں ڈی وائی ایس پی ڈار اور ایس ایچ او راجپورہ بھی موجود تھے۔ گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری اسکول راجپورہ، رہمو اور درابگام کے تیس (30) طلباء نے پروگرام میں حصہ لیا۔

پولیس کی جانب سے اس دلکش ردعمل کا خیرمقدم کیا گیا جس میں کمیونٹی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ شرکاء کو پولیس کے کام کاج اور ان کی فراہم کردہ خدمات سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے ایس ایچ او آفس، ایم ایچ سی آفس اور سی سی ٹی این ایس لیب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس کی کارروائیوں اور ان کے کام کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

مزید پڑھیں: Budgam Drug Awareness Programme: منشیات سے بچاؤ کے موضوع پر آگاہی پروگرام

اس طرح کے پروگرامز میں طلبہ کی مستقبل میں بھی شرکت کو یقینی بنائے جانے اور ان کے حوصلہ افزائی کے لیے پروگرام میں شرکت کرنے پر شرکاء کو سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔ شرکاء نے پولیس کی جانب سے منعقدہ پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: Cyber Crime Awareness Programme: پلوامہ پولیس کی جانب سے سائبر کرائم سے متعلق آگاہی پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.